ٹوئٹر سروسز متاثر: دنیا میں کروڑوں صارفین پریشان

ٹوئٹر سروسز متاثر: دنیا میں کروڑوں صارفین پریشان

اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کروڑوں صارفین کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ پوری دنیا میں سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

ٹوئٹر سروسز متاثر: لاکھوں صارفین پریشان

ہم نیوز نے اس ضمن میں برطانیہ کے مؤقر اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت کروڑوں افراد پوری دنیا میں ٹوئٹر سروسز کی وجہ سے متاثر ہیں۔

اس حوالے سے ملنے والی ابتدائی رپورٹس کے مطابق پوری دنیا میں اس وقت تقریباً 56 فیصد افراد کو سخت دشواری کا سامنا ہے۔

ٹوئٹر پر بغیر اجازت کسی کی تصویر اور ویڈیوشیئر کرنے پر پابندی

اس ضمن میں کہا گیا ہے 37 فیصد صارفین نے کہا ہے کہ ایپلی کیشن میں خرابی کا سامنا ہے جب کہ صرف 7 فیصد کے مطابق ٹوئٹر فیڈ میں خرابی ہے۔

روس  میں فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پابندی عائد

اس ضمن میں تاحال مصدقہ وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں اور نہ ہی ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنا کوئی مؤقف پیش کیا ہے۔


متعلقہ خبریں