چودھری برادران کی ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات


حکومتی دفد کے بعد چودھری برادران کی ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد سے پارلیمنٹ لاجزز میں ملاقات ہوئی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی وفاقی وزراء چوہدری طارق بشیر چیمہ،مونس الٰہی، ممبر قومی اسمبلی سالک حسین ، حسین الٰہی ، سینیٹر کامل علی آغا اور محترمہ فرخ خان بھی ملاقات میں شریک ہیں۔

جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، امین الحق، عامر خان ، اظہار الحسن، جاوید حنیف، کنور نوید، خواجہ اظہار اور صادق افتخار، محترمہ کشور زہرہ شامل ہیں۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، اتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

کچھ  دیر قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیراسدعمر  چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پہنچے تھے، جہاں حکومتی وفد لہ ق لیگ کے رہنماوں سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت شروع

ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران ابھی تک حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ تمام اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ فیصلہ کرے گے۔

مونس الہی نے کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جلد ہی بریک تھرو دیں گے، ہم اپنی بہتری کا فیصلہ کرے گے دونوں جانب سے آفرز موجود ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گلے شکوے اپنوں سے ہوتے ہیں جہاں کوئی امید ہوتی ہے وہاں ہی گلہ ہوتا ہے ۔ رشتہ آج بھی قائم ہے، ہماری بہت اچھی اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

حکومتی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیر اسد عمر اور وزیردفاع پرویز خٹک شامل تھے، پی ٹی آئی کے وفد کی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو ہوئی۔

ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، مونس الہیٰ، سالک حسین، حسین الہٰی اور کامل علی آغا بھی شریک تھے۔

 

 


متعلقہ خبریں