زرداری پاپڑ اور فالودے والے کو بچانا چاہتے ہیں، فرخ حبیب


فیصل آباد: وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ زرداری پاپڑ اور فالودے والے کو بچانا چاہتے ہیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے جلسے کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔ عمران خان پر کوئی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کیس نہیں ہے اور عمران خان نے کوئی بیرون ملک جائیداد نہیں بنائی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان لندن کا فلیٹ بیچ کر پاکستان لائے لیکن آج چوروں کا ٹولہ اکٹھا ہوا ہے جو ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں۔ ضمیر فروشوں کے لیے سیاست کا راستہ ہمیشہ رک جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کیجانب گامزن کردیا، فواد چودھری

فرخ حبیب نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی اور عمران خان آئندہ 5 سال بھی مکمل کریں گے۔ عوام کے جمع ہونے سے ثابت ہو گیا کہ لوگ امر بالمعروف کے ساتھ ہیں۔ عدم اعتماد والوں کو سرپرائز ملنے جا رہا ہے۔ یہ صرف جلسہ نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد والے عدم اعتماد کا نام لینا بھول جائیں گے اور مریم نواز جب بھی کہتی ہیں ہمیشہ جھوٹ ہی کہتی ہیں جبکہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی کوئی جدوجہد نہیں ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ آر یا پار والوں کا ایک بار پھر خوار ہونے کا وقت آگیا ہے اور جس نے پارٹی نہیں چھوڑی وہ واپس آجائے گا۔


متعلقہ خبریں