ہم کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے، حماد اظہر


لاہور: وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

وزیر مملکت حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس ملک کو ایک خودمختار معیشت اور آزاد خارجہ پالیسی دینی ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے کبھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں سے اپیل ہے یہ جنگ آپ کی ہے باہر نکلیں جبکہ سب نے سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی دیکھی۔ ہم کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ جس کے لیے پوری قوم کو اپنے لیڈر عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: چوہا نمبر 1 شہباز شریف جہاں بوٹ دیکھتا ہے پالش کرنا شروع کر دیتا ،عمران خان

حماد اظہر نے کہا کہ ہماری جنگ ضمیر فروشوں کے خلاف ہے جبکہ 27 مارچ کو عوامی سمندر تمام سازشوں کو بہا کر لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف صادق اورامین جبکہ دوسری طرف ضمیر فروش ہیں۔ کیا لاہور والے انہی 2 خاندانوں کی غلامی کرنا چاہتے ہیں ؟


متعلقہ خبریں