چوہا نمبر 1 شہباز شریف جہاں بوٹ دیکھتا ہے پالش کرنا شروع کر دیتا ،عمران خان



وزیراعظم عمران خان نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کو تو جہاں بوٹ نظر آتے ہیں وہ پالش کرنا شروع کردیتے ہیں، میں آج شہبازشریف کا نام چیری بلاسم رکھتا ہوں۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  چوہا نمبر ون شہبازشریف نے اپنی اچکن سلوا لی تھی اور وہ وزیراعظم کے خواب دیکھ رہا تھا، بڑے بڑے اس نے بیان دیئے اس نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو ایبسولوٹی ناٹ نہیں کہتا اور امریکہ کو ناراض نہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے شریف خاندان اب لندن میں جا کر سیاست کریگا، اگر انہوں نے لندن میں سیاست کی تو مجھے ڈر ہے برطانیہ پاکستان سے قرض مانگے گا۔

عمران خان نے کہا کہ 27مارچ کو قوم نے ان چوہوں کو یہ بتانا ہے کہ وہ امر باالمعروف کے ساتھ کھڑی ہے۔ بڑوں سے کہہ رہا ہوں کہ آنے والی نسلوں کیلئے نکل کر چوہوں کو بتانا ہے کہ پاکستانی قوم سچائی کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ لوگوں کے ضمیر کے سودے کرکے ملک کے نظام کو تباہ کرتے ہیں، یہ اپنی چوری چھپانے کیلئے پوری قوم کو تباہ کررہے ہیں،  ان کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے،اور اس جنازے پر نیا پاکستان کھڑا ہورہا ہے۔

ہم عمران خان کو سرپرائز سے پہلے سرپرائز دیں گے ، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ میں ہر جلسے میں اپنے آپ کو کہہ کر جاتا ہوں کہ میں فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا، میں جب تقریر کیلئے کھڑا ہوتا ہوں تو پنڈال سے ڈیزل کی آواز آنا شروع ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برے اور مشکل وقت میں پوری کوشش کی کہ ڈیزل کی قیمت کم کی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کو سکھانا چاہتا ہوں کہ تباہی اور عظمت کا راستہ کون سا ہے، نوجوانوں کے سامنے ہمیشہ دو راستے ہوتے ہیں ایک نیکی اور بدی کا۔

انہوں نے کہا کہ صالح محمد خان کے ضمیر کو خریدنے کیلئے 20 سے 25کروڑ روپے رکھے گئے، ان کے پاس بھی2 راستے تھے کہ وہ پیسے لے کر کہتے کہ عمران خان بہت غلط آدمی ہے، دوسرا راستہ نیکی کا راستہ ہے، سچ اور حق کا راستہ آسان نہیں بہت مشکل ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں