آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ او آئی سی وزرائےخارجہ کانفرنس ایک تاریخی پیش رفت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کےمصرکیساتھ برادرانہ قریبی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے مابین ہرشعبےمیں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان اپنے ہمسائیوں سے پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے، آرمی چیف
انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پرغور، عالمی برادری سے تعاون پربات ہو گی، خطےمیں دیرپا امن استحکام کیلئے درپیش چیلنجزکا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزیرخارجہ نےعلاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردارکی تعریف کی اور پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔