تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے گورنر راج کو مسترد کر دیا، شاہ محمود قریشی

خارجہ پالیسی کو جدید بنانے کے لیے تھنک ٹینکس کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گورنر راج سے متعلق سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے دوران پارٹی چیئرمین اور سینئر قیادت نے اسے مسترد کیا ہے۔

ہم نیوز کے خصوصی پروگرام سچوئیشن روم  میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر راج سے متعلق سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے پہلے ہی اپنا موقف دے دیا تھا، میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ گورنر راج کیخلاف ہوں۔

سندھ میں گورنر راج کا آپشن ہے، ابھی اس پر عمل نہیں کریں گے: فواد چودھری

شاہ محمود نے کہا کہ او آئی سی سے متعلق بلاول نے جذباتی فیصلہ کیا انہیں نظر ثانی کرنی چاہیے۔ او آئی سی کے اجلاس کی تاریخیں پہلے آچکی تھیں، اپوزیشن کو اجلاس کا احترام کرنا چاہیے تھا، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کی تحریک بعد میں بھی دائر کرسکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ارکان نے ابھی تک اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا، لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے کہ ارکان نااہل ہوں گے تو تو تاحیات ہوں گے یا نہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میری ذاتی رائے کہ کچھ لوگوں سے ٹکٹس کا وعدہ کیا گیا ہے، میں تو کہتا ہوں ماضی میں بھی ٹکٹس کے وعدے ہوئےلیکن وفا نہیں ہوئے۔


متعلقہ خبریں