رمیش کمار نے شہباز گل کیخلاف ایف آئی اے اور پولیس کو درخواست دے دی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے منحرف رہنما رمیش کمار نے معاون خصوصی شہباز گل کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پولیس کو درخواست دے دی۔

رمیش کمار نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ شہباز گل نے لائیو شو میں گالم گلوچ کی اور الزامات لگائے ، انہوں نے میرا نمبر پی ٹی آئی سپورٹرز کو دیا اب جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

رمیش کمار نے درخواست میں کہا کہ شہباز گل کے کہنے پر پی ٹی آئی کے ورکرز کی ہزاروں کالز مجھے اور میری فیملی ممبرز کو آ رہی ہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔

رمیش کمار نے شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیج دیا

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے کہنے پر میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

منحرف پی ٹی آئی رہنما نے استدعا کی کہ شہباز گل اور دیگر کیخلاف فوری کارروائی کی جائے مقدمات درج کیے جائیں، اور ہمیں پولیس سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔


متعلقہ خبریں