جے یو آئی ایم این ایز کو تحفظ دیگی : کارکنان کی سندھ ہاؤس کی طرف روانگی کا فیصلہ

جے یو آئی ایم این ایز کو تحفظ دیگی : کارکنان کی سندھ ہاؤس کی طرف روانگی کا فیصلہ

اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے اراکین قومی اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منحرف اراکین کے لیے آرڈیننس کی باتیں آئین پڑھے بغیر کی جا رہی ہیں، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اسلم غوری نے کہا ہے کہ کیے جانے والے فیصلے کے تحت کارکنان سندھ ہاؤس کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے واضح کیا کہ جہاں بھی غنڈہ گردی ہو گی وہاں جے یو آئی کے کارکنان دفاع کے لیے موجود ہوں گے۔

اسلام آباد پولیس کا آپریشن: پارلیمنٹ لاجز میدان جنگ بن گیا، فضل الرحمان پہنچ گئے

جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی بدمعاشی کا ہر حال میں مقابلہ کریں گے۔

شیخ رشید اور فواد چودھری بھی عمران خان کیخلاف ووٹ ڈالیں گے، سعید غنی

ہم نیوز کے مطابق اسلم غوری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی کارکن کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔


متعلقہ خبریں