مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم کو فساد مچانے کے بجائے گھر جانے کا مشورہ


لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو فساد مچانے کے بجائے گھر جانے کا مشورہ دے دیا۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کب کیا کرنا ہے آئین اور قانون میں درج ہے اور جو کہتے تھے نہیں چھوڑوں گا اُس کو اپنے لوگ چھوڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ مانگے تانگے کا اقتدار اپنا نہیں سمجھنا چاہیے جبکہ کرائے کے ترجمانوں نے اب اپنے ہی ارکان کو بھی گالیاں دینا شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں ریفرینس فائل کرنے کا فیصلہ کر لیا، فواد چوہدری

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ وزیر اعظم کے احکامات مان کر آئین شکنی نہ کرے۔


متعلقہ خبریں