وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دی ہیں، لڑنا مشکل نہیں، بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے۔اس میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے۔
اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں ہیدا کر دیں، جمہوریت اتنی انتہائ تقسیم کا نظام نہیں ہے اس میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے،سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 12, 2022
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے۔لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔