مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں، وزیر اعظم

مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں، وزیر اعظم

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی صحافیوں سے ملاقات میں سوال پوچھا گیا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو کیا کریں گے؟ جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ گیم وہاں جا رہی ہے جس کا میں ایکسپرٹ ہوں۔ ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس کے لیے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اتحادیوں کو منانے کا مشن،وزیر اعظم کراچی پہنچ گئے

عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں ہونے والا جلسہ بتائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک اپنے اقتدار میں صرف 5 چھٹیاں کی ہیں اور یہ چھٹیاں بھی صرف تب کیں جب مجھے کورونا ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں