امریکہ نے روس کی امیر ترین شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دیں


یوکرین پر حملے کے بعد امریکا کا روس پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، اب امریکہ نے روس کی امیر ترین شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں نقل مکانی کرنے والے روسی امیر ترین افراد کو ڈھونڈے گا،امریکی حکومت روس کے امیر ترین افراد کے اثاثے منجمد کر ے گی، جس میں کشتیاں، اپارٹمنٹس اور غیر قانونی دولت کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کے 9 ہزار فوجی مار دیئے، یوکرین کے صدر کا دعویٰ

وائٹ ہاوس  کے مطابق پابندیوں میں روسی صدر کے ترجمان بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پینٹاگون اور روسی وزارت دفاع کے درمیان ہاٹ لائن قائم، امریکی میڈیا کے مطابق ہاٹ لائن قائم کرنے کا مقصد کشیدگی میں اضافے اور فوجی تصادم کو روکنا ہے۔

اس سے قبل شام کی جنگ کےدوران روس اورامریکہ کے درمیان ہاٹ لائن قائم کی گئی تھی۔

یاد رہے 2 وز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے 600 ملین ڈالر کی فوری عسکری امداد کے احکامات بھی جاری کیے ہیں،

صدر جوبائیڈن کی جانب سے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو تحریر کردہ ایک مراسلے میں ساڑھے تین سو ملین ڈالر غیرملکی معاونتی قانون کے تحت یوکرینی دفاع کے لیے جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مزید ڈھائی سو ملین ڈالر یوکرائنی فوج کے لیے کسی قانونی نکتے سے ماورا فوری دفاعی امداد کی مد میں صرف کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں