چودھری برادران نے واضح یقین دہانی کرائی کہ وہ اتحادی ہیں اور رہیں گے، فواد چودھری

تنخواہ دار طبقے کے لیے مہنگائی ہے، فواد چودھری کا اعتراف

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چودھری برادران نے واضح یقین دہانی کرائی کہ وہ اتحادی ہیں اور رہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادارن سے ملاقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ ملاقات چودھری شجاعت کی طبیعت کے حوالے سے تھی،

انہوں نے کہا کہ چودھری برادران کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی ، سیاستدان ملتے ہیں تو سیاست پر بات ہوتی ہے، ہم سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔

فواد چودھری نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی سے ہمارا قریبی رشتہ ہے، اپوزیشن ہر سال کہتی رہی کہ حکومت چلی جائے گی، مریم خوشخبریاں دے دے کر تھک گئی ہیں۔

اتحادیوں سےرابطے میں ہیں،ایم کیو ایم اور ق لیگ سے جلد ملاقات ہوگی، فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ، وزیراعظم کے ساتھ پروٹوکول کے طور پر گئے، چودھری پرویز الہیٰ نے ہم سے یا عثمان بزدار سے کوئی شکوہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی مگر شہباز شریف اور دیگر جیل ضرور جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ کو ہم خود سے علیحدہ نہیں سمجھتے۔


متعلقہ خبریں