وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات


وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور عامر ڈوگر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ ملاقات میں وزیراعظم اور چودھری برادران کے درمیان سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کا محور معیشت اور وزیراعظم کا دورہ روس رہا۔

وزیراعظم نے روس کے دورے سے متعلق چودھری برادران کو آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس کے پاکستان کی معیشت پر دور رس نتائج آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات سے اتحادی جماعت کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہی قیمتوں کو کم کیا ہے، کمرشل یونٹ میں بھی پانچ روپے کمی کی ہے۔

دوسری جانب اس ملاقات سے متعلق ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے چودھری برادران کے پاس جا کر بہت اچھا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، عمران خان کو جہانگیر ترین اور ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کرنی چاہیے۔

اسلام آباد میں اسٹیڈیم اور فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کی ہدایت کر دی، شیخ رشید

وزیراعظم نے شیخ رشید کا مشورہ مان لیا؟ عمران خان کا جہانگیر ترین سے رابطہ

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ٹھس ہوچکی ہے، ہمیں گھر بھیجنے والے خود گھر جائیں گے، ان کے 12ممبر کم ہیں۔ اپوزیشن اپنی سیاسی موت مرچکی ہے.

شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز کے معاشی ریلیف کے بعد عمران خان اور مضبوط ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں