ہم فلمز کی “دم مستم” فلم کا ٹریلر لانچ


کراچی: ہم فلمز کے بینر تلے عمران اشرف اور امر خان کی ڈیبیو فلم دم مستم کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا۔

ہم فلمز کے جاری کردہ دم مستم کے ٹریلر لانچ سے قبل فلم کی کاسٹ سمیت شوبز ستارے ریڈ کارپیٹ کا حصہ بھی بنے اور فلم کی ریلیز کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کامیڈی، رومانس اور میوزک کا تڑکا لیے فلم دم مستم ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے جو کورونا وبا کے باعث ریلیز نہ کی جا سکتی تھی تاہم اب یہ فلم عیدالفطر پر ریلیز کر دی جائے گی۔

فلم صرف عمران اشرف اور  امر خان کی بطور اداکار ڈیبیو فلم نہیں ہے بلکہ عدنان صدیقی بھی پہلی بار بڑے پردے پر بڑی تفریح کا چٹخارہ لے کر آآئے ہیں۔ ٹریلر لانچ سے قبل ریڈ کارپٹ پر شوبز ستاروں نے خوب رنگ جمایا اور فلم کی کاسٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عمران اشرف اور امر خان اس فلم میں اندرون لاہور کا مخصوص لب ولہجہ اپنائے ہوئے نظر آئیں گی۔

سپر اسٹار جیسی سپر ڈوپر فلم بنانے والے ڈائریکٹر احتشام الدین بھی پرامید ہیں کہ ان کی یہ فلم شائقین کو پسند آئے گی جبکہ فلم کے ٹریلر لانچ پر حاضرین پرجوش دکھائی دیئے۔

فلم کی ہیروئن نے ٹریلر کے حوالے سے دلچسپ سوشل میڈیا پوسٹ میں تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا،”پیش خدمت ہے مسخری جوڑی نمبر1، ایک بریک ڈانسر اور دوسرا بون بریکر، ایک میڈم سے میڈونا کی نقالی کرنے کی دعویدار اور دوسرا عیاش، للو، عاشق بیکار”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amar Khan (@amarkhanlove)

دم مستم کہانی امر خان نے خود لکھی ہے جس کے ڈائریکٹر محمد احتشام الدین ہیں جو اس سے پہلے ماہرہ خان کی فلم “سُپراسٹار” کی ہدایات دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں