پیکا ایکٹ میں ترامیم سے متفق نہیں ، ایم کیو ایم کا بھی تحفظات کااظہار


پیکا ترمیمی آرڈیننس پر حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے   بھی تحفظات  کا اظہار کر دیا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق  نے پیکا ترمیمی آرڈیننس سے متعلق وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔ امین الحق نے خط میں کہا ہے کہ  پیکا ایکٹ میں ترامیم سے متفق نہیں ، اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بنیادی حقوق کےخلاف قوانین کی حمایت کسی صورت نہیں کرسکتے۔ ترامیم میں بلاضمانت گرفتاری اور فیک نیوز کی تشریح نہ ہونے سےبے چینی پھیل رہی ہے۔

انہوں نے آرڈیننس کو حکومت کی عوامی حمایت کے لیے خطرہ اور آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

امین الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج پر غور کریں اور پیکا آرڈیننس فوری واپس لیں۔

وفاقی وزیر نے خط میں مزید لکھا کہ امید ہے وزیراعظم صحافتی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے نئی ترامیم جاری کرائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترامیم میں بلاضمانت گرفتاری اور فیک نیوز کی تشریح نہ ہونے سے ملک میں بےچینی پھیل رہی ہے۔ صحافتی تنظیموں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور ماہرین کی رائے لی جاتی تو بہتر ترامیم ہو سکتی تھیں۔


متعلقہ خبریں