سیالکوٹ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال بنانا اور پھر اسے چلانا پاکستانی قوم کی جیت ہے۔
سیالکوٹ میں شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کو ورلڈ کلاس اسپتال کا سرٹیفکیٹ ملنا تمام پاکستانیوں کے لیے اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا علاج مفت ہوتا ہے۔ اسپتال بنانا مشکل کام نہیں ہے اسے چلانا اصل کام ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کینسر کی ادویات، آلات اورعلاج سب سے مہنگا ہے۔
شوکت خانم اسپتال
شوکت خانم میموریل اسپتال و لیبارٹری سینٹر پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلا کینسر کا اسپتال ہے جو 1994 میں عمران خان نے بنایا۔
انہوں نے اپنی والدہ کی کینسر سے وفات کے بعد یہ اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا۔