کراچی :سینیٹری پائپس سے360کلو منشیات برآمد


کراچی سے سینیٹری پائپوں میں چھپا کر برطانیہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ 360 کلو منشیات قبضے میں لے لی گئی۔

کراچی میں اےاین ایف انٹیلی جنس اور پورٹ کنٹرول یونٹ نے مشترکہ کارروائی کی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کےمطابق خفیہ اطلاع پر کنٹینر کو قبضے میں لے کرتلاشی لی گئی۔

کنٹینرمیں موجود1200 سینیٹری پائپ مشکوک پائےگئے۔ تلاشی پر ہرپائپ سے 300 گرام منشیات برآمدہوئی۔  مجموعی طور  پر 360 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کنٹینر کراچی کی کمپنی کےذریعےبرطانیہ بھیجوایاجارہاتھا۔  مرکزی ملزم کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ معاملے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں