ڈیرن سیمی پی ایس ایل اور پاکستانی مداحوں کو مس کرنے لگے

پی ایس ایل، ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

 پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں  جہاں مداح پشاور زلمی کے کپتان اور کوچ  ڈیرن سیمی کی کمی  محسوس کر رہے ہیں وہیں ڈیرن سیمی بھی پی ایس ایل  کو مس کر رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی اس بار پی ایس ایل کا حصہ نہیں جس کی وجہ سے  ان کے مداح اداس ہیں اور ان کی کمی کو محسوس کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل 7 کے میچز کے دوران سیمی ڈیرن کے لیے خصوصی ڈسپلے کارڈز بھی دیکھنے کو مل رہیں ہیں جن کے ذریعے شائقین کرکٹ  ڈیرن سیمی کو مس کرنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

ڈیرن سیمی کے ایسے ہی ایک مداح کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں اس نے ڈسپلے کارڈ اٹھا رکھا ہے۔ کارڈ پر مس یو ڈیرن سیمی لالا تحریر کیا گیا ہے۔

ڈیرن سیمی  بھی پاکستانی مداح کی محبت کا جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے مداح  کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  میں بھی آپ سب کو بہت مس کر رہا ہوں۔


واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز میں ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں اور مداح ان کے منفرد انداز اور پاکستان سے خصوصی لگاو کی وجہ سے انہیں خوب پسند کرتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں