کیمرون میں فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ، 8 افراد ہلاک


کیمرون کے دارلحکومت کے فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کیمرون کے اولیمبے فٹ بال اسٹیڈیم میں میچ سے قبل بھگدڑ کے نتجے میں آٹھ ہلاک اور 38 افراد زخمی ہوگئے ہیں، انتظامیہ کے مطابق اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے ہجوم نے ایک ساتھ انٹری لینے کے کوشش کی، کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین، چار مرد، ایک بچہ شامل بھی ہے۔ جن میں 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

اولمبے اسٹیڈیم میں 60 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے لیکن، کورونا کے ضوابط کی وجہ سے، اس کی گنجائش 80 فیصد یونی 48 ہزار کیمرون کے فکسچر کے لیے محدود تھی۔


متعلقہ خبریں