جمہوری، قانونی اور آئینی طاقت سے حکومت کو ختم کریں گے، بلاول بھٹو

جمہوری، قانونی اور آئینی طاقت سے حکومت کو ختم کریں گے، بلاول بھٹو

حیدرآباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور ہم جمہوری، قانونی و آئینی طاقت سے حکومت کو ختم کریں گے۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق حیدرآباد میں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لسانی تنظیمیں ہمیں آپس میں لڑوا رہی ہیں اور بلدیاتی نظام کو کالا قانون کہا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریب کی جماعت ہے اور ہم کسانوں کا معاشی قتل برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بعد ایک بحران پیدا کیا جاتا ہے کیونکہ وفاقی حکومت نااہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹڈی دل سے فصلوں کو نقصان پہنچا تھا اور اب کھاد و یوریا کا بحران آگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت معیشت کا اہم ذریعہ ہے لیکن اس کو تباہ کردیا گیا۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

بلاول بھٹو نے کہا کہ نا اہل حکومت نے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ یہ ملک کے کسانوں کے ساتھ کیا کررہے ہیں ؟

چیئرمین پی پی نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ اگر کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا لیکن آج یہ حالات ہیں کہ یوریا کھاد کے لیے کسان قطاروں میں کھڑے ہیں۔

حکومت سندھ ہٹ دھرمی چھوڑے اور کالا بلدیاتی قانون واپس لے، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ کسان حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمارا مسئلہ حل کریں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسان بھوکا سوئے گا تو کل ملک بھوکا سوئے گا۔


متعلقہ خبریں