نواک جوکووچ ڈی پورٹ ہو کر سربیا واپس پہنچ گئے


عالمی نمبر ون سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہوکر اپنے وطن سربیا واپس پہنچ گئے ہیں۔

نوواک جوکووچ کا  بلغراد ایئر پورٹ پرشاندار استقبال کیا گیا، شہریوں نے ان کے نام کے نعروں کے ساتھ  بینرز بھی پکٹر رکھے تھے۔ بلغراد میں ایک عمارت کو “نول” جو جوکووچ کا پیار کا نام ہے بھی روش کیا ہے، جس کے ساتھ پیغام میں لکھا گیا تھا کہ آپ سربیا کا فخر ہیں۔

سربین وزیراعظم نے کھلاڑی کے ساتھ آسٹریلین حکومت کے برتاو کو غیر منصفانہ  اور افسوس ناک قرار دیا ہے۔

آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے  نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، اور اب فرانس نے بھی یہی شرط عائد کر دی ہے۔

فرانس میں فرنچ اوپن کا انعقاد 22 مئی سے 5 جون کو ہونا ہے، اور ان کی حکومت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نواک جوکووچ کا ویزا منسوخی فیصلہ برقرار

یاد رہے 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے خلاف بعد انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں تھا۔

 


متعلقہ خبریں