عثمان خواجہ کے لیے آسٹریلین کھلاڑیوں نے شراب چھوڑ دی


ایشز سیریز جیتنے کے بعد فتح کے جشن میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ شامل نہ ہوئے، تو ان کے ساتھوں نے شراب کی بوتلیں نیچے رکھ کر انہیں واپس بلا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 0-4 سے سیریز اپنے نام کرنے کے بعد تمام آسٹریلوی کھلاڑی جشن منا رہے ہیں، جس میں ہمیشہ کی طرح الکوہل کا استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن وہاں عثمان خواجہ موجود نہیں تھے۔

لیکن آسٹریولی کپتان انہیں نہ بھولے، پیٹ کمنز نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اور عثمان خواجہ کو اسٹیج پر بلایا ، اور ان کے ساتھ  جیت کا جشن منایا۔


سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو شئیر کیا جا رہا ہے، اور آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سراہا بھی جا رہا ہے۔

یاد رہے ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار بولنگ کے ذریعے انگلینڈ کو 146 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی ہے۔  ٹریوس ہیڈ کو شاندار بلے بازی پر نہ صرف میچ کا بلکہ 357 رنز اسکور کرنے پر سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


متعلقہ خبریں