ن لیگ کے صدر شہباز شریف سابق کرکٹر فاسٹ بالر شعیب اختر کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سابق کھلاڑی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
ٹوئٹر پرمسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال ٹوئٹر پر تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ شعیب اختر کیساتھ ان کی والدہ کی وفات پہ تعزیت لیڈر آف اپوزیشن شہباز شریف کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ پہ کی.
کرکٹر شعیب اختر کیساتھ ان کی والدہ کی وفات پہ تعزیت لیڈر آف اپوزیشن شہباز شریف کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ پہ کی- pic.twitter.com/yugZ5k9Gzh
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 14, 2022
شہباز شریف کے ہمراہ احسن اقبال، حنیف عباسی بھی موجود تھے، یاد رہے شعیب اختر کی والدہ گزشتہ ماہ انتقال کرگئی تھیں۔ جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر پر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کی والدہ کا انتقال، کھلاڑی کی مداحوں سے اپیل
ان کا کہنا تھا کہ میرا سب کچھ میری ماں اللہ کو پیاری ہو گئیں۔
میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئ ہیں – انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نماز جنازہ H-8 میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔My mother, my everything, with the will of Allah taala, has left for heavenly abode.
Namaz e janaza will be in H-8 after Asar Prayers.— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 25, 2021