سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

اپنے پیغام میں سینیٹر اعجاز چودھری نے بتایا کہ گزشتہ 2 روز کے دوران بےشمار دوستوں سے ملا ہوں، تمام دوست اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

صدر عارف علوی کو پھر کورونا ہو گیا

یاد رہے کہ چند روز قبل صدرعارف علوی بھی ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں صدر عارف علوی نے عالمی وبا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیاہے، 4،5 دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا، دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا۔ اس کے علاوہ کورونا کی کوئی اور علامت نہیں۔


متعلقہ خبریں