مریم نواز نے مری میں سیاحوں کی اموات کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرا دیا۔ کہا۔ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مری میں پھنسے افراد کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلاکر رکھ دیا ہے۔حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں۔یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومین،ان کے لواحقین اور پاکستان پر رحم فرمائے .
مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔ اللّہ تعالی مرحومین اور انکے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔ آمین ???
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 8, 2022
ان کا کہنا ہے کہ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئیں۔ حکومتوں کا کام سیاح گننا نہیں ان کیلئے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔
حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں بلکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔ شہباز شریف کے بوٹوں اور خدمت کا مذاق اُڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا اپنی گرتی ہوئی حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئی ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 8, 2022
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہبازشریف کی خدمت کا مذاق اڑانےوالے گرتی حکومت بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔