250 روپے ٹیکس؟ کس رکن اسمبلی نے ادا کیا

250 روپے ٹیکس؟ کس رکن اسمبلی نے ادا کیا

اسلام آباد: سندھ اسمبلی کے رکن علی غلام نے انکم ٹیکس کی مد میں صرف ڈھائی سو (250) روپے ادا کیے ہیں۔

پی ٹی آئی ایم این اے نجیب ہارون نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا

ہم نیوز کے مطابق یہ بات ایف بی آر کی جاری کردہ پارلیمنٹیرینز ٹیکس ڈائریکٹری 2019 میں بتائی گی ہے۔ واضح رہے کہ علی غلام سانگھڑ سے منتخب رکن اسمبلی ہیں۔

ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی سینیٹر خالدہ اطیب نے ٹیکس کے ذریعے قومی خزانے میں 315 روپے جمع کرائے ہیں۔ اس طرح سب سے کم ٹیکس ادا کرنے والے پارلیمنٹیرینز میں وہ دوسرے نمبر پر آئی ہیں۔

عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ ایف بی آر نے بتادیا

ایف بی آر کی جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری کے تحت ملک کے 18 اراکین پارلیمنٹس ایسے ہیں جنہوں نے صرف ایک ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔

وزرائے اعلیٰ نے ٹیکس کے ذریعے قومی خزانے میں کیا جمع کرایا؟

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری اور وزیرآبپاشی پنجاب محسن لغاری بھی ایک ہزار روپے ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں