بدعنوان قیادت ہی کرپشن کو قابل قبول بناتی ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوان قیادت ہی کرپشن کو قابل قبول بناتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے عالمی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جنسی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور معاشرے کو کرپشن اور جنسی جرائم کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادتی کے واقعات کے خلاف ہمیں لڑنا ہو گا اور بدعنوان قیادت ہی کرپشن کو قابل قبول بناتی ہے اس لیے ہمیں کرپشن کو بھی ناقابل قبول بنانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: فنانس بل 15 سے 20 جنوری کے درمیان منظور ہوجائے گا، فواد چودھری

عمران خان نے کہا کہ موبائل فون کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ موبائل فون سے معلوماتی مواد کے ساتھ فحش مواد بھی ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادتی کے واقعات خواتین کے ساتھ بچوں کے ساتھ بھی ہو رہے ہیں اور بہت سارے معاشروں کو اس صورت حال کا سامنا ہے۔ پاکستان سمیت مسلم ممالک کو ایک جیسے مسائل درپیش ہیں۔


متعلقہ خبریں