شیر کا خطرناک حملہ، سیکنڈز میں مار ڈالا


نئی دہلی: بھارت میں شیر نے سیاحوں کے سامنے چند سیکنڈز میں حملہ کر کے کتے کا شکار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے رنتھبور نیشنل پارک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر انتہائی تیزی سے وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سیاحوں کے سامنے شیر نے کتے کو چند سیکنڈ میں ہی مار ڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاح پارک میں اپنی گاڑیوں میں موجود ہیں اور اتنے میں گاڑی کے پاس ایک کتا موجود ہے، کتا جیسے ہی گاڑی سے آگے نکلتا ہے تو شیر فوراً حملہ کر کے اسے قابو کر لیتا ہے اور کتے کو حرکت بھی نہیں کرنے دیتا۔

یہ بھی پڑھیں: خونخوار گلہری کی دہشت، شہری گھروں میں بند

اس دوران سیاحوں کے چیخنے کی بھی آواز آتی ہے جو شیر کے اچانک حملے سے خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور ایک سیاح آواز لگاتا ہے کہ پکڑ لیا، پکڑ لیا۔

بھارت میں وائلڈ لائف کنزرویشن ٹرسٹ کے صدر انیش اندھیریا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رنتھمبور پارک میں شیر نے کتے کو مار ڈالا۔ کتے جنگلی حیات کے لیے بڑا خطرہ ہیں اور پناہ گاہوں کے اندر ان کی موجودگی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں