امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

آسٹریلیا: میلبرن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ، متعدد زخمی

امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر ڈینور میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی، واقعہ میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے لوگوں پر فائرنگ کر دی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

امریکا: اسکول پر فائرنگ 3 طالبعلم ہلاک، 8 زخمی

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔

فائرنگ کا واقعہ مشی گن ہائی اسکول میں پیش آیا، مرنے والوں میں 14اور 17 سال لڑکیاں اور 16 سال کا لڑکا شامل تھے۔

اسکول پر حملہ کرنے والا بھی 15 سالہ نوجوان تھا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ فائرنگ آکلینڈ کاونٹی کے آکسفورڈ ہائی اسکول میں کی گئی، رپورٹ کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گن مشتبہ شخص کے والد نے 4 دن پہلے خریدی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوجی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، 4 اہلکار ہلاک

مشتبہ نوجوان نے حملے سے پہلے بندوق کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کیں۔


متعلقہ خبریں