فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آ رہا، عارف علوی


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے ،اس سےپہلے کہ دیر ہو جائے، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔

اپنی ٹویٹ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لے کر مشتعل ہندو گروہوں نے کئی بھارتی علاقوں میں کرسمس تقریبات میں خلل ڈالا، انتہا پسندوں نے سانتا کلاز کا پتلا جلایا ۔ کرسمس تقریبات اور مذہب بدلنے کے خلاف نعرے لگائے ۔

انہوں نےکہا کہ اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے ، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں