کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کورونا سے ہلاک


یلجئیم: کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین فریڈ سینسٹرا کورونا سے ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق فریڈ سینسٹرا نے کورونا کو معمولی وائرس قرار دے کر خود کو اسپتال سے ڈسجاچ کروالیا تھا، 41 سالہ فریڈ سینسٹرا گھر میں ہی اپنا علاج کروارہے تھے۔ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد، ہیوی ویٹ چیمپئین گھر میں بھی آکسیجن لیتے رہے۔

جہاں ان کو مزید مشکلات کا شامنا کرنا پڑا، رپورٹ کے مطابق وہ اسپتال بھی اپنے کوچ کے مجبور کرنے پر داخل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشز: رکی پونٹنگ اور ایئن بوتھم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

فریڈ سینسٹرا تین مرتبہ کک باکسنگ کے عالمی ٹائیٹل جیت چکے تھے۔

ہیوی ویٹ چیمپئین کی موت کی اطلاع ان کی بیگم نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی۔ انہوں نے لکھا کہ میں دل کی گہرائیوں سے اس مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ان کے شوہر ایک بڑے دل کے مالک تھے جو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔


متعلقہ خبریں