لکھنے کی بجائے صرف سوچ کر ٹویٹ کرنے کا کامیاب تجربہ


 پہلی بار دنیا میں لکھنے کی بجائے صرف سوچ کر ٹویٹ کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی برین کمپیوٹر انٹرفیس کمپنی سنکرون نے دماغی عارضے میں مبتلا شخص کے خیالات کو براہ راست ٹویٹس میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

جس میں انہوں نے ۔۔ ہیلو دنیا ۔۔ کی ٹوئٹ کی، اس کے لیے 62 سالہ شہری کے دماغ میں ایک خاص چپ ڈالی گئی۔

اگلی جنگوں میں جوہری نہیں، لیزر ہتھیار استعمال ہوں گے، امریکا کا ہائی انرجی لیزر ہتھیار کا تجربہ

یہ بی سی آئی ٹیکنالوجی کا علامتی طور پر ایک اہم لمحہ ہے جو فالج کے شکار لوگوں کے لیے دنیا کے ساتھ رابطے میں رہنے کا دروازہ کھول سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں