سونے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

سونے قیمت

کراچی: سونے کی قیمت میں بدستور اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی نئی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 450 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیلئے 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

10 گرام سونے کی قیمت میں 129 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 553 روپے ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں