میں تو 30سال سے اپنی شادی کے گانے گا رہا ہوں،کیپٹن (ر) صفدر


کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ میں تو 30سال سے اپنی شادی کے گانے گا رہا ہوں۔ عمران خان آج کل کون سا گانا گا رہے ہیں یہ بھی بتا دیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی دھند میں الیکشن میں اپوزیشن کی جیت ایک معرکہ ہے۔عمران خان آج کل یہ گا رہے ہیں دل امید توڑا ہے کسی نے سہارا دے کر چھوڑا ہے کسی نے۔

انہوں نے  نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرنوازشریف کے آنے سے ڈالر 100روپے کاہوتاہے توصبح انہیں لے آتاہوں۔اگر اٹا سستا ہوتا ہے تو کل ہی اسحاق ڈار کو بلا لیتے ہیں۔وہ آئیں بھی تو میں انہیں منا کروں گا کہ وہ واپس نہ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے پاس اب بھی موقع ہے وہ مستعفیٰ ہو جائیں، مریم نواز

کیپٹن (ر) صفدر نے بیٹے جنید صفدر کی سیاست میں انٹری کا اشارہ بھی  دے دیا۔ کہا جنید صفدر سیاست میں کیوں نہیں آئیں گے۔ ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر، وکیل کا بیٹا وکیل بن سکتا ہے تو سیاستدان کا بیٹا سیاستدان ہی بنے گا۔جیند صفدر پاکستان کا بیٹا ہے کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتا ہے۔

کیپٹن صفدر  نے جنید صفدر کی شادی  پر ہونے والے خرچوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا۔ہم صوفیا کی اولاد اور ہمارے مرید ہیں، گھر میں روز ایسا لنگر ہوتا ہے۔پیروں نے کبھی کوئی کام کیا ہے۔

صحافی نے بیٹے کی شادی پر گانا سننانے فرمائش کی تو کیپٹن صفدر نے جواب میں کہا 30سال سے اپنی شادی کے گانے گا رہا ہوں۔

 


متعلقہ خبریں