مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے خیبرپختونخواہ کے الیکشن کے ٹویٹ پہ ردِ عمل آگیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب آپ نے بھی مان لیا کہ آپ سمیت سیلیکٹرز کی سیلیکشن اچھی نہیں تھی۔ جب ووٹ اور اُمیدوار چوری کے ہوں نعرے،وعدے جھوٹ ،لوٹ مار کا بازار گرم کارکردگی صفر ہو عوام بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کا شکار ہو تو یہ ہی حال ہوتا ہے جو خیبرپختونخوا میں عمران مافیا کا ہوا۔
عمران صاحب آپ نےبھی مان لیا کہ آپ سمیت سیلیکٹرز کی سیلیکشن اچھی نہیں تھی۔جب ووٹ اور اُمیدوار چوری کے ہوں نعرے،وعدے جھوٹ ،لوٹ مار کا بازار گرم کارکردگی صفر ہو عوام بے روزگاری،مہنگائی اور غربت کا شکار ہو تو یہ ہی حال ہوتا ہے جو خیبرپختونخوا میں عمران مافیا کا ہوا https://t.co/v7Y7iddzHC
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 21, 2021
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان نے لکھا کہ اب ہر الیکشن کا نتیجہ آپ کو آپ کے جانے کی خبر دے گا۔ معاملہ آپ کے امیدواروں کے سیلیکشن کا نہیں ہے، عمران صاحب کنوئیں کا گندا پانی چند ڈول نکالنے سے پاک نہیں ہو جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ہی عوام کی واحد امید ہیں، شہباز گل
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اورقیمت چکائی۔
ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا، اب سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے سمیت پورے ملک کے بلدیاتی انتخابات نگرانی کروں گا۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ تحریک انصاف مضبوط بن کرسامنے آئے گی۔
PTI made mistakes in 1st phase of KP LG elections & paid the price. Wrong candidate selection was a major cause. From now on I will personally be overseeing PTI’s LG election strategy in 2nd phase of KP LG elections & LG elections across Pak. InshaAllah PTI will come out stronger
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 21, 2021