پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ : امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا ہے کہ گزشتہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جے یو آئی (ف) پہلے بھی صوبہ خیبر پختونخوا کی بڑی جماعت تھی اور آج بھی ہے۔

خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات: جے یو آئی ف آگے،پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یہ بات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی بھی موجود تھے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے پارلیمانی معاملات میں ہمیشہ جمیعت کو سپورٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی عوام نے پیغام دے دیا ہے کہ یہ جعلی حکومت تھی اور ہے۔

پی ٹی آئی پشاور ،مردان،کوہاٹ اور بنوں میں سٹی میئرکا الیکشن ہار گئی

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں کارکنان کی سطح پر تیاریاں شروع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں بلدیاتی انتخابات آگئے تھے جب کہ دیگر پارٹیاں بھی کچھ مصروف تھیں لیکن ابھی ہمارے پاس دو ماہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں شہباز شریف 23 مارچ کے پلان پر مشاورت مکمل کریں گے۔

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نظام چلانا آتا ہے اور پاکستان کو بہتر طریقے سے چلائیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کرپشن کی صرف باتیں کی گئیں لیکن جے یو آئی کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

امریکہ نے مانگے نہیں، عمران خان کہتا ہے اڈے نہیں دیں گے: فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے طالبان سے صلح کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں