سنگِ ماہ، سنگِ مر مر کا سیکوئل نہیں، یہ ایک مختلف کہانی ہے، نجیبہ فیض



پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ نجیبہ فیض نے کہا ہے کہ ہم ٹی وی کا نیا ڈرامہ سنگ ماہ ، سنگ مر مر کا سیکوئل نہیں ہے، بلکہ اس ڈرامے کی کہانی بالکل مختلف ہے۔

ہم نیوز ڈاٹ کام کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان کی خوبرو اداکارہ نجیبہ فیض نے سنگ ماہ میں اپنے کردار اور اس ڈرامے کی کہانی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک سکھ لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جس کی کہانی محبت، عشق اور صبر کے گرد گھومتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی ڈرامہ انڈسٹری میں چار سال بعد واپسی ہو رہی ہے۔ سنگ ماہ کی کہانی بہت اچھی ہے۔ اس میں پہلی بارسکھ برادری کی تہذیب و تمدن کو دکھایا گیا ہے۔ اس میں لوگوں کو نظر آئے گا کہ سکھ کتنے امن پسند، مثبت اور مضبوط اقدار کے لوگ ہیں۔

نجیبہ فیض نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضرور کلچر پر بنے ڈرامے کو دیکھیں۔

عاطف اسلم سے متعلق انہوں نے کہا کہ عاطف نے بہت محنت سے اپنا کردار نبھایا ہے، انہیں اپنے ساتھ ڈرامہ سیٹ پر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Najiba Faiz (@najibafaiz.official)

نجیبہ فیض اس سے قبل مومنہ درید پروڈکشن کے ہی بینر تلے بننے والے ڈرامے سنگ مر مر میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔مداحوں نے ان کے کردار گالا لئی کو خوب پسند کیا اورسراہا تھا۔


متعلقہ خبریں