دہشت گردوں سے مذاکرات ریاست کو کمزور اور شرمندہ کرنے کے مترادف ہے، آصف علی زرداری

بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے اے پی ایس کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس نہ صرف شہداء کے وارثوں بلکہ درد مند انسانوں کے جگر پر گہرازخم ہے۔

سابق صدرنے کہا کہ جب تک قاتلوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کوعبرت ناک سزا نہیں دی جاتی تب تک ریاست اور قوم شہیدوں کی مقروض رہے گی۔ اس گہرےزخم سےآج بھی بے گناہ اور مصوموں کا خون ٹپک رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کو عبرت ناک سزا دینے کا عہد تھاافسوس قوم سے کیئے ہوئے عہد پر من و عن عمل نہیں ہوا، جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ دہشت گرد آج بھی ہمارے جوانوں کو قتل کر رہے ہیں۔ ریاست کو یہ حق یا اختیار نہیں ہے کہ وہ معصوم انسانوں کے قاتلوں کو معاف کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس، 7 سال بیت گئے، مگر زخم آج بھی تازہ

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور ریاست کو چیلنج کرنے والوں سے مذاکرات کرنا ریاست کو کمزور اور شرمندہ کرنے کے مترادف ہے، افواج پاکستان کے ان بہادر بیٹوں کو سلام جنہوں نے دھرتی ماں کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔ کیونکہ دہشت گرد کسی طور بھی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہیدوں کے والدین، شہیدوں کی بیواہوں، بچوں اور تمام لواحقین سے وعدہ ہے کرتا ہوں کہ سفاک دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر عبرت ناک سزا دی جائے گی۔

کیونکہ پاک سرزمین سے وطن دشمنوں اور دہشت گردوں صفایا پہلی ترجیحی ہے۔


متعلقہ خبریں