فن لینڈ: وزیراعظم نے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی

فن لینڈ: وزیراعظم نے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی

ہیلسنکی: فن لینڈ کی وزیراعظم نے نائٹ کلب جانے پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ 36 سالہ وزیراعظم سنا مارین نے قوم سے معافی اس لیے مانگی ہے کہ وہ کورونا سے متاثرہ شخص سے رابطے میں رہی تھیں۔

بھارتی دعوؤں کا بھانڈا فن لینڈ کے دفاعی ریسرچرز نے پھوڑ دیا

ہم نیوز نے مؤقر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم سنا مارین نے ملکی قوانین کی کسی بھی طرح خلاف ورزی نہیں کی لیکن اس کے باوجود معافی اس لیے مانگی ہے کہ وہ اخلاقی اعتبار سے کچھ سماجی و معاشرتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام رہی تھیں۔

امریکی اخبار کے مطابق وزیراعظم سنا مارین کے علم میں ہفتہ کی شام یہ بات آگئی تھی کہ ان کی کابینہ کے ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے مگر اس کے باوجود انہوں نے رات گئے تک نائٹ کلب میں پارٹی جاری رکھی بلکہ ماسک کا استعمال کیے بغیر لوگوں کے ہجوم میں بھی شامل رہیں۔

فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹ وزیراعظم کی ایسی تصاویر ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئی ہیں جن میں وہ ہیلسنکی نائٹ کلب میں ماسک کے بنا دکھائی دے رہی ہیں۔

اگلا وائرس کورونا سے زیادہ جان لیوا ہو گا، امریکی ماہرین نے خبردار کر دیا

ذرائع ابلاغ کےمطابق وزیراعظم نے ملکی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں مگر انہوں نے ازخود اپنے عمل کو لاشعوری قرار دیتے ہوئے معافی مانگی ہے۔

سنا مارین نے اپنے طرز عمل پر اظہار شرمندگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائٹ کلب میں ان کا رکنا غیر ذمہ دارانہ تھا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم سنا مارین نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے صریحاً غلط کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے صورتحال کو زیادہ بہتر طریقے سے دیکھنا چاہیے تھا اور محتاط طرز عمل اختیار کرنا چاہیے تھے۔

بل گیٹس کی کورونا سے متعلق نئی پیشگوئی

واضح رہے کہ فن لینڈ کے قوانین کے مطابق جن افراد نے کورونا ویکیسن کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں ان کے لیے قرنطینہ کرنا ضروری ہے لیکن ملکی صحت کے گائیڈ لائنز کے تحت ایسے افراد جن کا کورونا سے متاثرہ شخص سے براہ راست رابطہ ہوا ہو، وہ متاثرہ شخص کی ٹیسٹ رپورٹ آنے تک خود کو گھر تک محدود رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں