قومی کرکٹ ٹیم کی ڈھاکہ سے وطن واپسی


قومی کرکٹ اسکواڈ کی ڈھاکہ سے وطن واپسی پہنچے گی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ارکان کراچی پہنچیں گے۔

ٹیم منیجمنٹ سمیت محمد رضوان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد نواز اور امام الحق آج شام چھ بجے کراچی پہنچیں گے، تمام افراد کراچی پہنچ کربائیو سیکیور ببل کو جوائن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ ٹیسٹ، بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ لے لی

کپتان بابر اعظم، فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی اسی فلائیٹ کے ذریعے کراچی پہنچیں گے، بابر اعظم دس دسمبر کو بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے۔

دوسری جانب فہیم اشرف اور عابد علی کراچی میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کریں گے، اظہر علی، نسیم شاہ، حسن علی، محمد عباس، بلال آصف، کامران غلام اور ساجد خان آج شام ساڑھے چھ بجے لاہور پہنچیں گے۔

 


متعلقہ خبریں