پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار803ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید350کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار53ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46ہزار697کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.74فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا: موجودہ ویکسینز کےاومی کرون کے خلاف ناکام ہونے کا امکان نہیں

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77ہزار299،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار514، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار682،اسلام آباد میں ایک لاکھ8 ہزار22، بلوچستان میں 33 ہزار519، آزاد کشمیر میں 34 ہزار595 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار422 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار46افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار630، خیبرپختونخوا 5 ہزار874، اسلام آباد 962، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 362 اور آزاد کشمیر میں 743افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں