نئی ٹیسٹ رینکنگ: ٹاپ ٹین میں پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں


دبئی: انٹرنیئشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے بعد تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق دنیا کے دس بہترین کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

(انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بدستور سرفہرست ہیں، ویرات کوہلی دوسرے جبکہ جوروٹ تیسرے  نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے اظہرعلی دو درجے تنزلی کے بعد دس بہترین بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہو گئے ہیں۔ اظہر علی دسویں سے 12ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اسد شفیق چھ درجے تنزلی کے بعد 26ویں سے 32ویں نمبر پرآگئے ہیں۔

بالرز کی رینکنگ میں  کگیسوربادا بدستور سرفہرست ہیں، ورنون فلینڈر دوسرے اور بھارت کے رویندرا جدیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے بالر محمد عباس نو درجے ترقی پا کر 29ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ محمد عامر بھی دو سیڑھیاں چڑھ کر 37ویں نمبر پرجگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں