قومی کرکٹ ٹیم نے ڈریسنگ روم کو ہی کرکٹ کا میدان بنا لیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا میچ بارش کی نذر ہوا تو پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں ہی میدان سجا لیا۔
کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں موجود چیزوں سے ہی وکٹ بنائی اور کرکٹ کھیلتے رہے۔ پی سی بی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کے کھیلنے کے ویڈیو شیئر کی ہے۔
Rain might have kept our boys off the field, but they had a gripping match of their own in the dressing room
Babar Azam batted first, and had a cautious start pic.twitter.com/sDQkIojpWP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2021
پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بارش ہمارے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کر سکتی ہے لیکن انہوں نے اپنے ڈریسنگ روم میں ہی زبردست میچ کا میدان سجا لیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کا آغازکیا ۔ پی سی بی نے مختلف کھلاڑیوں کے کھیلنے کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
But, a scorcher from Imam ended his innings pic.twitter.com/VFzAcbzLoS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2021
پی سی بی نے امام کے ہاتھوں بابر اعظم کے آوٹ ہونے اور بابراعظم کی جانب سے بدلا لیتے ہوئے امام کو آوٹ کرنے ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
Babar was on fire and according to him, he finished with a 10-for. He got Bilal Asif out thrice in slips (as Imam tells us) pic.twitter.com/DFTgat2yrt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2021
یاد رہے کہ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث جلد ختم کر دیا گیا تھا، میچ کے دوسرے روز صرف 6اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا ۔