جو ڈی چوک میں کھڑے ہوکر خودکشی کے نعرے لگاتا تھا، وہ آج کہاں ہے ؟خواجہ آصف

جو ڈی چوک میں کھڑے ہوکر خودکشی کے نعرے لگاتا تھا، وہ آج کہاں ہے ؟خواجہ آصف

چکوال: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مہنگائی آسمان پر ہے اور منی بجٹ کی بھی تیاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ان کے ووٹر، سپورٹر اور پشت بانی کرنے والے تھے، وہ بھی اب عاجز آگئے ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اہم اعلان کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سردار غلام عباس کی ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب سب کو احساس ہو گیا ہے کہ یہ گاڑی دھکا لگانے سے بھی چلنے والی نہیں ہے۔

اسٹاک مارکیٹ: شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج عملاً صورتحال یہ ہے کہ اساتذہ اور مزدور سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سخت پریشانی اور بے چینی کا شکار ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں استفسار کیا کہ جو ڈی چوک میں کھڑے ہو کر خودکشی کے نعرے لگاتا تھا، وہ آج کہاں ہے ؟

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ آج ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ دو ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے گر گئی ہے اور ملک کو معاشی تباہی کا سامنا ہے۔

عدالتوں سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، اپنے ادارے کا دفاع چاہتے ہیں، خواجہ آصف

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ جن کے پیٹ بھرے ہیں، ان کو مہنگائی کا احساس تک نہیں ہے جب کہ غریب کچلا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں