جنید صفدر نے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پرشیئر کر دیا


مسلم  لیگ ن کی رہنما مریم صفدر کے بیٹے جنید صفدر نےا پنے ولیے کے کارڈ کی تصویر سوشلی میڈیا پر شیئر کردی۔

جنید صفدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام  پر اپنے اکاونٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر لگائی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  کارڈ پر ولیمے کی تقریب کی تاریخ”17دسمبر 2021″ درج ہے۔

کارڈ پر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ  عائشہ کی تصویر بنی ہوئی ہے ساتھ ہی دونوں کے  نام بھی لکھے گئے ہیں ۔


ولیمے کے کارڈ پر شائع کی گئی تصویر جنید صفدر اور ان  کی اہلیہ عائشہ کے نکاح کے موقع کی ہے۔

جنید صفدر  نے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بھی ولیمے کی تاریخ لکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کا ولیمہ، اب کی بار ماما تقریب میں، نانا ویڈیو لنک پر

شریف خاندان کا آبائی گھر رائے ونڈ میں ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شادی کی یہ تقریب بھی وہیں پر ہو گی۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں