اسلام آباد: بچی کے گرفتار قاتل نے اقبال جرم کر لیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

اسلام آباد: بچی کے گرفتار قاتل نے اقبال جرم کر لیا ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

اسلام آباد: ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ میٹرو اسٹیشن سے جس بچی کی نعش ملی تھی اس کے گرفتار قاتل نے اقبال جرم کرلیا ہے۔

اسلام آباد: بچی کے قتل کیس میں میٹرو کے 2 گارڈ گرفتار

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد افضال احمد کوثر نے بتایا کہ دوران تفتیش قاتل کا کہنا ہے کہ بچی اس پر بوجھ تھی۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطا الرحمان بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم نے بچی اور قتل کے متعلق کچھ مزید باتیں بھی بتائی ہیں جو وہ میڈیا سے شیئر نہیں کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے کمسن بچی کی نعش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے تفصیلی تحقیق و تفتیش کے بعد بچی کے قاتل کو گرفتار کر لیا تھا جس نے دوران تفتیش اقبال جرم کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس: خواتین شہریوں کو تربیتی کورسز کرانیکا فیصلہ

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد افضال احمد کوثر نے کہا کہ ملزم نے بچی کے قتل کے متعدد اور مختلف جواز پیش کیے ہیں جن میں سے کوئی بھی قابل قبول نہیں ہے کیونکہ قانون اس کی اجازت کسی کو بھی نہیں دیتا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں اسمارٹ پولیسنگ کی طرف جانا ہے اور ہم جا رہے ہیں۔ انہوں نے مستقل ناکوں سے زیادہ اسنیپ چیکنگ کو ضروری اور مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا دورانیہ بڑھانا چاہیے۔

افضال احمد کوثر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یونیورسٹیز کے بچوں کو انٹرن کے طور پر تھانوں میں لائیں گے جس سے پولیس سسٹم میں بہتری آئے گی۔

راولپنڈی: 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطاالرحمان نے اس موقع پرکہا کہ بچی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس نے اپنا جرم بھی قبول کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں