پی ٹی آئی نے پشاور میئر شپ کے امیدوار کا اعلان کر دیا


پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور میئر شپ کے لیے امیدوار کا اعلان کر دیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کرنا شروع کر دیا اور پشاور سٹی کی مئیر شپ کے لیے رضوان بنگش کو نامزد کیا گیا ہے۔

سابق سیکرٹری اطلاعات نجی اللہ خٹک نے کہا کہ رضوان بنگش 2 مرتبہ پی ٹی آئی دبئی کے صدر رہ چکے ہیں اور میئر شپ کے لیے پارٹی نے بہترین منتظم اور بزنس مین کا انتخاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ووٹنگ: اوورسیز پاکستانیوں کا احتجاج، ریلی، وفاقی وزرا اور معاون خصوصی کی شرکت

انہوں نے کہا کہ رضوان بنگش شہری اور ترقیاتی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں