لاہور: نیشنل سوئمنگ چیمپین شپ ، دوسرے روز 10 نئے ریکارڈ قائم


لاہورمیں نیشنل سوئمینگ چیمپین شپ جاری ہے، دوسرے روز کھلاڑیوں کی شاندار کھیل سے مقابلوں میں دس نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔

طلحہ سعید کی رپورٹ کے مطابق خواتین کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے برتری حاصل کی، دوسرے نمبر پر واپڈا اور تیسرے نمبر پر سندھ کی ٹیم رہی، خواتین اتھلیٹس نے تین نئے قومی ریکارڈ قائم کئے۔

اوپن کیٹیگری میں واپڈا کی جہاں آرا نبی نے آٹھ سو میٹر فری سٹائل، انڈر سکسٹین کیٹیگری میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے میڈلے ریلے میں ریکارڈ بنایا اور انڈر ٹویلو کیٹیگری میں پاکستان آرمی کی فاطمہ سلمان نے پچاس میٹر بٹرفلائے میں ریکارڈ قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر برقرار

رپورٹ کے مطابق دوسرے دن مردوں کے مقابلوں میں سات نئے قومی ریکارڈ بنائے گئے، انڈر سکسٹین کیٹیگری کے مختلف مقابلوں میں پاکستان آرمی کے محمد امن صدیقی، واپڈا کے دانیال غلام نبی اور خیبرپختونخوا کے محمد احمد نے ریکارڈ قائم کیا۔

تین روزہ سوئمنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر سترہ نئے ریکارڈ قائم ہو چکے ہیں، ایونٹ کی اختتامی تقریب آج ہو گی۔


متعلقہ خبریں